حکومت نظرثانی کرے، لاہور چیمبر کے بجٹ پر تحفظات

حکومت نظرثانی کرے، لاہور چیمبر کے بجٹ پر تحفظات

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے فنانس ایکٹ 2024 پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 حکومت پر زور دیا ہے کہ کچھ پالیسیوں پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر کاروباری شعبہ کی حوصلہ شکنی ہوگی، کاروبار ملک سے باہر منتقل ہونگے، برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں کمی آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2024 پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے واضح کیا ریٹیلرز کے لئے پوائنٹ آف سیلز سسٹم میں آنا ممکن نہیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عمر ظہیر میر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں