سی بی ڈی پنجاب: 31 کروڑ کا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع

سی بی ڈی پنجاب: 31 کروڑ کا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب(سی بی ڈی پی)نے 24 گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں اپنی تاریخ کی سب سے تیز ترین اور بڑی زمین کی منتقلی کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔

پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم فنڈ نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں دو پلاٹس پرائم 4اور5کی مکمل ادائیگی کر دی جس کے بعد سی بی ڈی پنجاب نے ایک دن میں مالکانہ حقوق پی سی سی کو دے دئیے ۔پلاٹس کی کل قیمت 6.9 ارب روپے ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے 31کروڑ کا ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے ذریعے سرکاری خزانے میں جمع کر ایا۔ سی ای او عمران امین کا کہنا تھاہمیں اس پر فخر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں