لینڈ ایکوزیشن کے بغیر بند روڈ پراجیکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ

 لینڈ ایکوزیشن کے بغیر بند روڈ پراجیکٹ مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب کے بند روڈ پراجیکٹ کو 30 جولائی تک مکمل کرنے کے حکم کے بعد ایل ڈی اے نے لینڈ ایکوزیشن کے بغیر بند روڈ پراجیکٹ کو مکمل کرنیکا فیصلہ کر لیا۔

بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کے لئے 30 کنال اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ایل ڈی اے نے اراضی ایکوائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، سروس روڈ کی توسیع کیلئے دوسرے مرحلے میں نیا پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔ بند روڈ پیکیج ٹو کی سروس کی توسیع کا کام دوسرے مرحلے میں کیا جائیگا۔ پیکیج ٹو کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے 3 ارب روپے کا بجٹ درکار ہے جس سے 38 کنال اراضی خریدنے کا پلان تیار کیا گیا، منصوبے کی لاگت میں تین ارب روپے اضافہ کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔ ایکنک کمیٹی کی منظوری کے عمل سے بچنے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کے بغیر منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں