طلبا و طالبات کے سیف سٹیز ، تھانوں اور دفاتر کے دورے

طلبا و طالبات کے سیف سٹیز ، تھانوں اور دفاتر کے دورے

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ کے 36 اضلاع میں جاری دونوں پروگرامز میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شمولیت کی ہے ، انٹرن شپ مکمل کرنے والوں میں 13 ہزار طلبا، 07 ہزار سے زائد طالبات شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ 88 یونیورسٹیز، 143 کالجز، 43 سکولوں کے طلبا و طالبات نے کمیونٹی پولیسنگ پروگرامز سے مستفید ہوئے جبکہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز میں 20 ہزار سے زائد طلبا کو پولیس ورکنگ بارے آگاہی و ٹریننگ دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ طلبا و طالبات کو سیف سٹیز، خدمت مرکز، تحفظ مرکز اور تھانوں سمیت دیگر پولیس دفاتر کے دورے کرائے گئے ۔طلبا و طالبات کو سیفٹی سکلز، سیلف ڈیفنس اور ایمرجنسی ریسپانس بارے آگاہی دی گئی، سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے بارے آگاہی لیکچرز دئیے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرامز پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں اور انکے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں