جمعۃ المبارک :شان و عظمت سیدنا عمر فاروقؓ کے طور پر منایا گیا

 جمعۃ المبارک :شان و عظمت سیدنا عمر فاروقؓ کے طور پر منایا گیا

لاہور(سیاسی نمائندہ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام جمعۃ المبارک ملک بھر میں شان و عظمت خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے طور پر منایا گیا ۔

اس موقع پر علمائو خطبائنے سیدنا عمر فاروقؓ کی سیرت، کردار،عدل فاروقی اوران کے تاریخی کارناموں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خلیفہ دوم امیر المومنین سیدنا عمر فاروق اعظم ؓ کی زندگی، سیرت، اور ان کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدنا عمر فاروق ؓ نے نظام عدل قائم کرتے ہوئے اسلام کے لئے بے شمار کارنامے سر انجام دیئے ۔ آپ ان دس صحابہ کرام ؓ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ ؐ نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی خو شخبری دی۔ آپؓ کے دور میں فتوحات کے نتیجہ میں اسلامی مملکت 28لاکھ مربع میل کے رقبے پر پھیل گئی۔ جامع مسجد اہلحدیث مانگامنڈی میں جمعہ کے خطبہ میں حافظ اجمل طاہر نے کہا کہ حضرت عمرفاروق ؓ کادورایک مثالی اوردرخشاں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں