محرم میں امن قائم رکھنا تما م علما کی ذمہ داری :عبدالخبیر آزاد

محرم میں امن قائم رکھنا تما م علما کی ذمہ داری :عبدالخبیر آزاد

لاہور (سیاسی نمائندہ ) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن کو قائم رکھنا تما م مکاتب فکر کے علما اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی ہر سازش کوناکام بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،اتحاد بین المسلمین،استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور علما کرام حکومت پاکستان کے فیصلہ عزم استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علما ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان اورسکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما اپنے مسلک کو چھوڑو نا اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ کے زریں اصول کو اپنے سامنے رکھیں۔ افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دے کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں