چلڈرن ہسپتال :بچے کی تبدیلی ، ڈی این اے نمونے لیب میں جمع

چلڈرن ہسپتال :بچے کی تبدیلی ، ڈی این اے نمونے لیب میں جمع

لاہور (کرائم سیل) چلڈرن ہسپتال میں چار دن کے بچے کی تبدیلی کا معاملہ۔ پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری میں جمع کرا دیئے ۔ پولیس نے مردہ خانے سے مردہ بچی کے جسم سے لئے گئے نمونے جمع کرائے ۔

نصیر آباد پولیس نے چلڈرن ہسپتال میں شہری عرفان کے بیٹے کا بلڈ سیمپل فرانزک لیبارٹری جمع کرایا۔ پولیس کی ہدایت پر بچے کے والد اور والدہ نے فرانزک لیبارٹری ٹھوکر نیاز بیگ میں اپنے سیمپل دیئے ۔ تمام نمونوں کی فرانزک اور ڈی این اے رپورٹ تیار ہونے میں 5 سے 7 روز لگیں گے ۔ ڈی این اے رپورٹ کے بعد بچی کی ولدیت کا پتہ چلے گا۔ مردہ بچی اور متاثرہ شخص کے ڈی این اے میں مماثلت پرہسپتال انتظامیہ کی سچائی ثابت ہوگی۔ گوجرانوالہ کے رہائشی عرفان نے چلڈرن ہسپتال انتظامیہ پر بیٹے کی جگہ مردہ بچی دینے کا الزام لگایا ہے ۔ نصیر آباد پولیس 4 دن کے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں