5اضلاع کی منتخب یوسیز میں جنم پرچی مفت فراہم کرنیکافیصلہ

5اضلاع کی منتخب یوسیز میں جنم پرچی مفت فراہم کرنیکافیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیف سیکرٹری پنجاب کے قائم کرد ہ ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز ارسلان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگزشہزاد اکرم،سیکشن آفیسر صہیب،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اظہر نبی دیوان،چائلڈ پروٹیکشن آفسیر یونیسیف ازلان بٹ،سکول ایجوکیشن،محکمہ صحت،نادرہ،پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ،نیشنل کمیشن آن چلڈرن رائٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچوں کے اندارج پیدائش میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ سپیشل سیکرٹری بلدیات نے تمام سٹیک ہولڈرز کی سفارشات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ طارق محمود رحمانی نے پنجاب میں چائلڈ رجسٹریشن کے ڈیٹا بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع میں بچوں کے اندراج پیدائش کی شرح قدرے کم ہے ۔ورکنگ گروپ کے تمام ممبران کی مشاورت سے یونیسف کے تعاون سے ڈی جی خان اور راجن پور کی منتخب یو سیز میں برتھ سرٹیفکیٹس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں