6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر

6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں کو صفائی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل دورانِ بارش بھی یقینی بنایا۔6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے ۔

 سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے دورانِ بارش جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے شہر کا دورہ کیا۔گلبرگ ٹاؤن میں صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز خاص طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔بارش میں نکاسی آب کو روا رکھنے کے لیے شہر کے تمام نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس پر صفائی عملہ تعینات کیاگیا جبکہ اعلیٰ افسران نے فیلڈ میں خودنگرانی کی۔ سی ای او بابر صاحب دین نے گلبرگ ٹاؤن میں نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ،مین بلیوارڈگلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں شادمان مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی آپریشن کو مانیٹر کیا۔مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ تمام ٹاؤن منیجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں