پمپنگ مشینری سمیت تمام سکرینوں کو صاف رکھنے کاحکم

 پمپنگ مشینری سمیت تمام سکرینوں کو صاف رکھنے کاحکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن اور گلش راوی ڈرین ڈیسلٹنگ کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر میاں حامد لعل نے وائس چیئرمین کو بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن نہ صرف پاکستان کا بلکہ ایشیا کا بڑا ڈسپوزل سٹیشن ہے ۔گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن پر 14 پمپس فعال ہیں۔وائس چیئرمین نے خصوصی صفائی کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام پمپنگ مشینری سمیت تمام سکرینوں کو صاف رکھا جائے ، تمام پلوں کے نیچے خصوصی صفائی کی جائے ، مون سون کی بارشوں میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈرینز سے فلوٹنگ میٹیریل کو صاف کریں جبکہ ڈرین لائنز کے کناروں پر موجود کنٹینرز کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا لاہور کو مشترکہ حکمت عملی تیار کرے ، وی سی واسا نے کہا کہ عوامی سطح پر آگہی مہم شروع کی جائیں تاکہ عوام کوڑا کرکٹ ڈرین لائنز میں پھینکنے سے گریز کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں