کمشنر کی نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال رکھنے کی ہدایت

کمشنر کی نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال رکھنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور میں بارش کے باعث ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹنگ کلیرنس کے لیے واسا، ایم سی ایل کا عملہ مسلسل چیکنگ کرے ۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی رکھا جائے ۔ تمام ایمرجنسی کیمپس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار موجود ہونے چاہئیں۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے منسلک ایریا میں ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن نگرانی اے سیز کرینگے ۔ واسا، ایل ڈی اے ، ایم سی ایل، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک رہیں۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے ۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دینے کیلئے تیار رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو پوری گنجائش سے فعال رکھا جائے ۔ اے سیز اپنی تحصیلوں سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں