جیلوں کے اخراجات ، خریداریوں کاریکارڈ چیک کرانیکافیصلہ

جیلوں کے اخراجات ، خریداریوں کاریکارڈ چیک کرانیکافیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر) جیلوں کے گزشتہ مالی سال کے اخراجات،خریداریوں کا ریکارڈ چیک کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،آئی جی جیل نے انسپکشنز کے لئے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں 9ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تمام ریجنزکو خریداریوں کے حوالے سے ریکارڈ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مالی سال 202324 سال کے اختتام تک کی گئی خریداریوں کے ریکارڈ کی فزیکلی جانچ پڑتال کی جائے گی۔اخراجات کے بلز، خوراک کے اخراجات، ادویات، یونیفارم، فیکٹری، ڈی ورکس اور دیگر مضامین وغیرہ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پہلی ٹیم کے کنوینر،غلام مرتضیٰ آف سپرنٹنڈنٹ، علی اکبر آفس اسسٹنٹ اور حافظ وحید نرسسنگ اسسٹنٹ گجرات اور جہلم جیلوں کی6جولائی کو ریکارڈ کی انسپکشن کریں گے ۔جیلوں کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے والی ٹیمیں جانچ ریکارڈ کی چیکنگ کے بعد تین روز میں اپنی رپورٹس آئی جی جیل کو بھجوانے کی پابند ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں