کم از کم اجرت ، 32سے 37ہزار کرنے کیلئے بورڈ تشکیل

کم از کم اجرت ، 32سے 37ہزار  کرنے کیلئے بورڈ تشکیل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کم سے کم تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے اہم پیش رفت۔نیا منیمم ویج بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ لاکھوں ورکرز کی تنخواہیں جلد32ہزار سے37ہو جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے لاکھوں ورکرز کے لیے اچھی خبر کم سے کم تنخواہ میں اضافے کے لیے نوٹیفکیشن جلدجاری ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ،بورڈ میں ایک آزاد ممبر، آجر اور اجیر کے بھی نمائندوں کو بھی بورڈ میں شامل کرلیا گیا ۔محکمہ لیبر نے نئے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں