پی ایچ ای سی :بیسٹ بک ، آرٹیکل ایوارڈ کے اجرا کافیصلہ

پی ایچ ای سی :بیسٹ بک ، آرٹیکل ایوارڈ کے اجرا کافیصلہ

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تحقیق ،تصنیف اور تالیف کے میدان میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پی ایچ ای سی کی طرف سے بیسٹ بک اور بیسٹ آرٹیکل ایوارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس مقابلہ کے شرکا اساتذہ ہونگے ۔کامیاب ہونے والے اساتذہ کو لاکھو ں روپے انعامات دیے جائیں گے ، یہ بات چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے آفس ارفع کریم ٹاور میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، جدہ کے ڈاکٹر انیش خان ،عبداللہ محمد احمد عسیری اور ساہیوال یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی ڈاکٹر کومل رضوان مشترکہ کتاب ‘‘ہینڈ بک آف فنکشنلائزڈ نینو سٹرکچرڈ ایم ایکس اینز’’ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا دارو مدار اساتذہ کے تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کے فروغ سے ہے ۔اساتذہ کو تدریس کے ساتھ تصنیف وتالیف کے میدان میں بھی آنا چاہیے ۔ اساتذہ کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں