بے ضابطگیوں پر 31فلو ملز کو شوکاز، 12کے لائسنس معطل

بے ضابطگیوں پر 31فلو ملز کو شوکاز، 12کے لائسنس معطل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) 24 گھنٹوں میں 5 اضلاع میں 84 فلور ملز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 31 فلور ملز کو شو کاز نوٹس جاری جبکہ 12 کے لائسنس معطل کر دیے ۔

 راولپنڈی ڈویژن میں 53، لاہور 12، ساہیوال 9،ڈی جی خان 8اور فیصل آباد میں 4 فلور ملز کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور ڈویژن کی 6،راولپنڈی 4،فیصل آباد 4، ساہیوال 9 اور ڈی جی خان میں 8 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ۔ 3 روز میں تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ساہیوال ڈویژن کی 4 جبکہ ڈی جی خان کی 8 فلور ملز کے لائسنس معطل کر دیے ۔ لاہور، راولپنڈی اور ساہیوال میں 4 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیمتیں بڑھانے ، ریکارڈ میں ردوبدل اور ناقص انتظامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ مارکیٹ میں زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت اور تناسب میں کمی پر نوٹس جاری کیے گئے ۔ کسی بھی سطح پر مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ تمام اضلاع کے آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں واضح کمی آئے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں