ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

 ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ جاری کردیا۔

ٹیچنگ ہسپتالوں کے تمام ہیڈز صاحبان سے تین دن کے اندر تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔تھیٹرز میں آرتھروسکوپی سسٹم، ویڈیو لیپرو سکوپی سسٹم کو پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ویڈیو اینڈرالوجی اور ویڈیو اینڈوسکوپی سسٹم کو کنٹریکٹ پر دیا جارہا ہے ۔اسی طرح آپریشن تھیٹرز سیٹ میں او،ٹی ٹیبل،سیلنگ لائٹ ، اینستھزیا مشین،الیکٹرو سرجیکل یونٹ، پیشنٹ مانیٹر اور سکشن مشین بھی آؤٹ سورس کی جائے گی۔اس سے قبل پیڈیاٹرک اور ریڈیالوجی شعبہ کو بھی آؤٹ سورس کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں