بند روڈ منصوبے کی لاگت میں ڈیڑھ ارب کا اضافہ

بند روڈ منصوبے کی لاگت میں ڈیڑھ ارب کا اضافہ

لاہور (شیخ زین العابدین)صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیر تعمیر بند روڈ پراجیکٹ کے تخمینہ لاگت میں اضافہ ،ریوائزڈ پی سی ون میں بند روڈ پراجیکٹ کی لاگت 11 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ روپے تک جا پہنچی، بند روڈ پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے اضافی ایک ارب 45 کروڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں۔

 ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو فنڈز کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر آٹھ ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ لاگت میں اضافے کی حدیں عبور کر گیا، روزنامہ دنیا کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق بند روڈ منصوبے کے منظور شدہ پی سی ون میں لاگت 10 ارب 84 کروڑ روپے تھی، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا، منصوبے پر اضافی کام کرنے سے لاگت میں اضافہ ہوگیا، ریوائزڈ پی سی ون میں بند روڈ پراجیکٹ کی لاگت 11 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ روپے تک جا پہنچی، بند روڈ پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے اضافی ایک ارب 45 کروڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں، بند روڈ کنٹریکٹ بھی تخمینہ لاگت سے زیادہ رقم پر کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا، ایڈیشنل ریوائزڈ ٹی ایس لاگت میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا، ریوائزڈ ٹی ایس لاگت میں ایک ارب 81 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، پیکیج ون میں بڈ کا فرق 4.19 فیصد اور پیکج ٹو میں فرق 4.16 فیصد تھا، پیکیج ون میں 20 کروڑ 75 لاکھ اور پیکیج ٹو میں 24 کروڑ 29 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، بند روڈ پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے اضافی فنڈز بھی مانگ لیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں