وفاقی بجٹ مسترد، 17 جولائی کو دھرنا دینگے:جاوید قصوری

وفاقی بجٹ مسترد، 17 جولائی کو دھرنا دینگے:جاوید قصوری

قصور(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافت کا گلا گھوٹنے کیلئے لائے گئے ہتک عزت بل اور عوام پر لگائے گئے۔۔۔

 ظالمانہ ٹیکسز آئی ایم ایف کی مشاورت سے پاس کیے گئے، وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، غریبوں کا خون نچوڑ کر عیاشیاں کرنے والے حکمرانوں کے خلاف 17جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے ، جماعت اسلامی بے روزگاری، مہنگائی کے ستائے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی میرج ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمدجاوید قصوری نے کہاکہ جماعت اسلامی صحافیوں کی آواز کو دبانے کیلئے لایا گیا پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل مسترد کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے گی، انہوں نے کہاکہ کیسی شرمناک بات ہے کہ وزیراعظم اسمبلی کے فلور پر کھڑا ہوکر بتارہاہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیاہے ،بجلی کے بلوں پر 13قسم کے ٹیکس عائد کررکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں