نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات کی عادی ہو رہی:جاویدقصوری

نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات  کی عادی ہو رہی:جاویدقصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات کی عادی ہو رہی ہے۔

ہر سال سینکڑوں نوجوان منشیات کی لیت میں پڑ کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ منشیات فروش بلا خوف و خطر اپنا دھندہ کرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں