ایم ڈی واسا کی مون سون میں مشینری الرٹ رکھنے کی ہدایت

ایم ڈی واسا کی مون سون میں مشینری الرٹ رکھنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)موسلا دھار بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی واسا غفران احمد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ایم ڈی واسا بارش کے ساتھ ہی فیلڈ میں متحرک رہے۔

انہوں نے مبین شہید انڈر پاس، کلمہ چوک انڈر پاس، عثمان بلاک ڈسپوزل سٹیشن، لبرٹی مون سون ایمرجنسی کیمپ، قرطبہ چوک، جی پی او ،ڈیوس روڈ، لکشمی چوک مون سون ایمرجنسی کیمپ، لٹن روڈ لفٹ سٹیشن، سپریم کورٹ و نابھہ روڈ کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈسپوزل سٹیشن پر مشینری کی ورکنگ کا معائنہ بھی کیا اور تمام ڈسپوزل سٹیشن کو مکمل استعداد پر چلانے کی ہدایات کیں۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نکاسی آب آپریشن جلد از جلد مکمل کیا جائے ،ایم ڈی غفران احمد نے مرکزی شاہراہوں کے گرد تمام پونڈنگ پوائنٹس کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا اورشہر بھر کے تمام انڈر پاسز مکمل کلیئر ہیں،بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ باقی ماندہ علاقوں کو جلد کلیئر کرا لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں