تعمیراتی، تجارتی سرگرمیاں ایل ڈی اے کو دینے کا فیصلہ

تعمیراتی، تجارتی سرگرمیاں ایل ڈی اے کو دینے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کا ایل ڈی اے سے متعلق بڑا فیصلہ، ایل ڈی اے کے اختیارات میں اضافہ کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

 دس سال بعد ایل ڈی اے کو پورے شہر کے بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داری بھی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شہر کے نو ٹاؤنز میں نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن کا استحقاق ایل ڈی اے کا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دس سال بعد ایل ڈی اے کو مزید بااختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے اختیارات میں اضافہ کرنے کی اصولی منظوری دے دی، ایل ڈی اے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے بعد اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا، ایم سی ایل کی ذمہ داریاں سرنڈر کرکے ایل ڈی اے کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دس سال قبل ایل ڈی اے ایکٹ 1975 میں ترمیم کرکے اختیارات بڑھائے گئے تھے ، شہباز شریف کی حکومت میں ایل ڈی اے ترمیمی ایکٹ 2014 نافذ کیا گیا تھا، ایل ڈی اے کو شہر لاہور میں لینڈ یوز کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی، دس سال بعد ایل ڈی اے کو بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داری بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور کے 1772 مربع کلومیٹر میں بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہوگی، وزیر اعلی ٰپنجاب کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے نے ابتدائی ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی، شہر کے نو ٹاؤنز میں نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن کا استحقاق ایل ڈی اے کا ہوگا، غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی بھی ایل ڈی اے کی ہوگی، کمرشلائزیشن فیس کی مد میں ریکوری بھی ایل ڈی اے کرے گا، ایل ڈی اے مالی سال 2024-25 میں کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 46 ارب روپے کی ریکوری کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں