محرم کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتاہے :گورنر پنجاب
لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن کی رہائش گاہ سمن آباد گئے جہاں انہوں نے معرفتِ رحمت اللعالمین اور قرآن کے حوالے سے منعقدہ مجلسِ تدبر و تفکر میں شرکت کی۔
مجلس میں محرم الحرام کی مناسبت سے ذکرِ امام حسینؓ کیا گیا اور فلسفہ شہادت پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر حضرت امام حسین ؓاور شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔مجلس میں میاں طارق سجاد، ڈاکٹر مظہر اقبال، انجینئر منصور حسین،پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، سردار علی اور دیگر موجود تھے ۔بعد ازاں گورنر نے دربار بی بی پاکدامن پر بھی حاضری دی اورملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے جو شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ گورنر سے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔