تحریک انصاف لاہور کی تنظیم میں تبدیلی کیلئے کوششیں تیز

تحریک انصاف لاہور کی تنظیم  میں تبدیلی کیلئے کوششیں تیز

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف لاہور کی تنظیم میں تبدیلی کیلئے دوبارہ کوششیں تیز کردی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی لاہور کو تبدیل کرنے کیلئے لابنگ کی جارہی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر قیادت حافظ ذیشان رشید کو ہٹانے کیلئے کوشاں ہے ،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے ، بلدیاتی سطح پر بھی پی ٹی آئی لاہور کے مقامی لیڈر شکایات کرنے لگے ہیں صنم جاوید کے خاوند کو بلدیاتی تنظیم میں عہدہ دینے بارے اختلافات شروع ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں