سکولوں کے خستہ حال میدانوں کی بحالی نہ ہوسکی

سکولوں کے خستہ حال میدانوں کی بحالی نہ ہوسکی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول سربراہوں کی مبینہ سستی کے باعث گرمی کی چھٹیوں میں سرکاری سکولوں کے میدانوں کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن کے واضح احکامات کے باوجود گرمی کی چھٹیوں میں سرکاری سکولوں کے خستہ ہال پلے گراؤنڈز کی بحالی کا آغاز نہ کیا جاسکا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے پلے گراونڈز کی بحالی کے حوالے سے ایک ماہ قبل شیڈول جاری کیا تھا ۔شیڈول کیمطابق میدانوں میں لگی گھاس کی کٹائی اور مٹی ڈلوا کر زمین کو لیول کیا جانا تھا ۔رواں ماہ کے آخر تک سکولوں کے پلے گراؤنڈز میں نئی گھاس بھی لگائی جانا تھی لیکن فنڈز کی کمی کے باعث بحالی کا کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں