یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے کل سے انٹرویو ز کاآغاز

یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے کل سے انٹرویو ز کاآغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے انٹرویوز کا آغازکل 27 جولائی سے ہوگا۔

پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ جامعات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز ہونگے ،90امیدواروں کو کال لیٹر جاری کردیے گئے ۔انٹرویوز ارفع ٹیکنالوجی پارک ٹاور میں ہونگے ۔صوبے کی 25 جامعات کے لیے مستقل وائس چانسلر کی تقرری ہونی ہے ، مختلف جامعات میں 2 سال سے مستقل وائس چانسلر نہیں ہیں، 25 جامعات کے لیے 6 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں