2روزہ انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس آج اور کل ہوگی

 2روزہ انٹر نیشنل میڈیکل  کانفرنس آج اور کل ہوگی

لاہور( سٹاف رپورٹر)فیملی میڈیسن ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس’’ فیملی ڈاکٹرز کون‘‘ آج اور کل27،28جولائی کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں ہوگی۔

کانفرنس کا افتتاح مہمانان خصوصی صوبائی وزرا صحت خواجہ سلیمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کریں گے جبکہ پروفیسر جاوید اکرم اعزازی مہمان ہوں گے ۔ کانفرنس میں ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر عدنان سرور ،ڈاکٹر اعظم ،ڈاکٹر خالد علی ملک، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر محمود جاوید ،ڈاکٹر بشریٰ حق ،پروفیسر ناصر شاہ بھی شرکت کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں