24 گھنٹے کے دوران بجلی چوری میں ملوث30 ملزم گرفتار

24 گھنٹے کے دوران بجلی چوری میں ملوث30 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا،24گھنٹوں کے دوران 30ملزم گرفتار کئے گئے ، مجموعی طور پر504ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔

 بجلی چوروں کے خلاف 177 مقدمات درج کرلئے گئے ۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9کمرشل،15 زرعی اور480ڈومیسٹک تھے ۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو5لاکھ35 ہزار 414 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ۔بجلی چوروں کو چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 1کروڑ72لاکھ49 ہزار261 روپے ہے ۔ انسداد بجلی چوری مہم کو300روز مکمل ہوگئے ہیں۔ کل1 لاکھ7ہزار955ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔91 ہزار554 ملزموں کیخلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار556 کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ4لاکھ 24 ہزار168 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4 ارب30کروڑ42لاکھ8ہزار898 روپے ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں