596 ٹیوب ویل ڈینگی افزائش کی آماجگاہ بننے کا اندیشہ

 596 ٹیوب ویل ڈینگی افزائش کی آماجگاہ بننے کا اندیشہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی ہونے لگی۔واسا کے 596 ٹیوب ویل ڈینگی مچھر کی افزائش کی آماجگاہ بننے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔

واسا کے ٹیوب ویلز سے پانی کامسلسل رساؤ رہتا ہے ۔عملے کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ٹیوب ویلز سے پانی کی صفائی نہیں کی جاتی،مسلسل لیکیج سے ٹیوب ویل چیمبرز میں پانی جمع رہتا ہے ۔واسا کے لیک ڈی ٹیکشن سیل کی جانب سے بھی ٹیوب ویلز کی چیکنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔ ایم ڈی واسانے ٹیوب ویلز کی چیکنگ کرنے اور لیکیج بند کرنے کا حکم دے دیا،او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو ڈینگی ہاٹ سپاٹس ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں