انجمن تاجران کا دوست سکیم میں رجسٹریشن تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

لاہور(کامر س رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن اور۔۔۔
جولائی کے لئے ایڈوانس ٹیکس وصولی کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے تاجر طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ انجمن تاجران کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقدہ ہوا جس میں سرپرست اعلی ظہیر بابر،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی سرکی،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز،سینئر نائب صدور لاہور شیخ اختر،رفعت سنی و دیگر نے شرکت کی۔