محکمہ صحت:نئی انٹرن شپ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب نے اگلے ہفتے نئی انٹرن شپ پالیسی متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالہ سے وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نئی انٹرن شپ پالیسی لانے کا فیصلہ سنگ میل ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ نظام صحت میں بہتری کیلئے نئی انٹرن شپ پالیسی جیسے منصوبے لانے ہوں گے۔