حفاظتی کٹیں چوری:واسا کے سیورمینوں کی زندگیاں داؤ پر

حفاظتی کٹیں چوری:واسا کے سیورمینوں کی زندگیاں داؤ پر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جائیکا جاپان سے امداد میں ملنے والی حفاظتی کٹیں بھی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، واسا کے تین ہزار سے زائد سیور مینوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر گٹروں کی صفائی کی جارہی ہے۔

 دوسری جانب واسا انتظامیہ بھی اپنے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے ، لاہور کے گٹروں کو صاف کرنے والے ملازم رسک خطرہ الاؤنس سے محروم ہیں،گہرے گٹروں میں اترنے والے سیور مین اور پانی فراہم کرنے والے آپریٹرز کو کوئی الاؤنس نہیں دیا جارہا جبکہ دفاتر میں بیٹھنے والے افسران ڈیزائن، کنسلٹنٹسی ،ڈسپیریٹی سمیت دیگر الاؤنس کی سہولیات لے رہے ہیں۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کے بغیر ڈرینوں کی ڈی سلٹنگ پر ماضی میں کارروائی بھی کی گئی، تاہم اب تمام او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ بغیر سیفٹی کٹ کسی بھی سیور مین کو گٹر میں نہ اتارا جائے ، بصورت دیگر متعلقہ افسر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں