احتجاج بے اثر،5800سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے

احتجاج بے اثر،5800سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ کا احتجاج بے اثر 5 ہزار آٹھ سو سکولز نجی شعبے کے زیر انتظام دے دیے گئے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے انتظام نجی شعبے کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے احتجاج کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھ ہزار کے قریب سکول نجی شعبے کے زیر انتظام دے دیے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق چالیس فیصد سکول انفرادی طور پر دیے گئے ۔پانچ ہزار 8 سو سے زائد سکولوں کے لیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔جن درخواست گزاروں کو اعتراض ہیں وہ 10 ہزار فیس کے ساتھ اعتراض جمع کرا سکتے ہیں۔لاہور کے بھی تیس سے زائد سکول نجی شعبے کے زیر انتظام دے دیے گئے ہیں۔اساتذہ نے اس معاملے پر 2 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں ۔اگلے مرحلے میں حکومت تین ہزار مزید سکول پیف کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں