ملک توقیر اعوان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مقرر
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما ملک توقیر احمد اعوان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، سردار عمر دراز خان، قاضی شفیق و دیگر رہنماؤں نے ملک توقیر اعوان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔