مغویہ کو 8 اگست تک بازیاب کرکے پیش کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ایس ایچ او تھانہ پھلورا سیالکوٹ کو مغویہ حنا ملک کو 8 اگست تک بازیاب کرکے پیش کرنیکا حکم دیدیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار اپنی بیوی حنا ملک کے ساتھ گڈ گور شریف پسرور دربار پر سلام کیلئے گیا، ملزمان اکرام ودیگر نے میری بیوی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔