غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف آپریشن ،18املاک سربمہر
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات /کمرشل عمارتوں و کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں آپریشن کرکے 18 املاک کو سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن کے کشمیر بلاک، زینت بلاک، ہما، عمر، نیلم بلاک جبکہ سبزہ زار کے ای اور جی بلاک میں کارروائی کی۔سیل کی گئی املاک پر، نجی سکول، دفاتر، دکانیں،اکیڈمی اور دیگرشامل ہیں۔