قدافی سٹیڈیم کیساتھ واٹر ٹینک کی تعمیر شروع، 10 کروڑ جاری

قدافی سٹیڈیم کیساتھ واٹر ٹینک کی تعمیر شروع، 10 کروڑ جاری

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور کے چوتھے اور سب سے بڑے واٹر ٹینک کی تعمیر کا آغاز قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ اراضی پر کر دیا گیا، 95 کروڑ روپے کے منصوبے کے لیے پنجاب حکومت نے دس کروڑ روپے بھی جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق واسا نے واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے بائیس فٹ کھدائی کا کام شروع کر دیا، قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک چالیس ہزار مربع فٹ ایریا پر تعمیر کیا جائے گا، بارشی پانی کے لیے فورسمین گلبرگ ڈرین تک بچھائی جائے گا، قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں نیا ڈرینج سسٹم بچھایا جائے گا، واٹر ٹینک میں جمع ہونے والے بارشی پانی سے دیگر گراؤنڈز کو پانی دیا جائے گا،قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کے لیے باقی ماندہ رقم رواں ماہ ہی جاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں