کسان کارڈ کیلئے 8 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل

کسان کارڈ کیلئے 8 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔۔۔

 جبکہ کسان کارڈ گندم کے زرعی مداخل کی خریداری میں استعمال ہوگا۔ ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر 134 وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فراہمی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، کسان کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9 ہزار 500 ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے ، سکیم کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ درخواستوں کی وصولی جلد شروع کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں