مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 6افراد کی لاشیں برآمد

 مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 6افراد کی لاشیں برآمد

لا ہو ر (کر ائم رپورٹر) راوی روڈ ، علامہ اقبال ٹاؤن ، گرین ٹاؤن ، مزنگ ، سبزہ زار اور غالب مارکیٹ کے علاقوں سے خاتون سمیت 6 افراد کی لاشیں برآمد ہو ئیں۔

پو لیس کے مطا بق راوی روڈ چوکی سبزی منڈی کے علاقہ سے 40 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہو ئی ۔علامہ اقبال ٹاؤن ، آصف بلاک 55 سالہ شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، لاش 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔مزنگ ، میانی صاحب قبرستان سے 65 سالہ بزرگ شہری کی لاش ملی ۔سبزہ زار ، 25 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہو ا ۔چوکی غالب مارکیٹ کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی حالت میں ملا، دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔گرین ٹاؤن ، باگڑیاں چوک ٹریفک حادثے میں 50 سالہ خاتون جاں بحق ہو گیا، ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پو لیس کے مطا بق اصل حقا ئق ورثا او ر پو سٹما ر ٹم رپو رٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں