چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 27کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 19، لاہور ، چکوال سے 2،2،بہاولپور،ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاؤالدین سے ڈینگی کا ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 81 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔