جشن عید میلاد النبی ؐ انتظامات ،علما کی اے سی سے ملاقات

جشن عید میلاد النبی ؐ انتظامات ،علما کی اے سی سے ملاقات

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر انتظامات کے حوالے سے علماء کرام اور منتظمین نے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت مسیح سے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں شہباز احمد کڑھائی والے، اعظم علی باجوہ،صدرتنظیم علمائے اہلسنت قاری محمدخالد چشتی،علامہ انیس چشتی،ملک نصیر احمد، سیٹھ سعید احمد، علامہ خورشید احمد،علامہ واجد ، میاں صدیق اور میاں قیصر شریک تھے ، اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت مسیح نے نارنگ منڈی میں 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے تمام تر انتظامات کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، مرکزاہلسنت اور علما ئے اہلسنت نے تحفظات ختم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ اداکیا ،اس موقع پر سماجی شخصیت شہباز احمد اور اعظم علی باجوہ کاکہناتھاکہ عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تعاون پر اسسٹنٹ کمشنر شوکت مسیح سمیت انتظامیہ کاشکریہ اداکرتے ہیں، علمائے اہلسنت اور تنظیمات کے زیراہتمام مرکز اہلسنت جامع مسجدنورانی سے مرکزی جلوس نکالاجائے گااور درودوسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں