الخدمت ویمن کی مستحق خاندانوں میں شادی پیکیج کی تقسیم

الخدمت ویمن کی مستحق خاندانوں میں شادی پیکیج کی تقسیم

لاہور(سٹاف رپورٹر)رسم و رواج نے نکاح جیسے پاکیزہ فریضہ کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ موجودہ دور میں والدین کی سب سے بڑی پریشانی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنا ہے۔

بہت سی بچیاں گھر بیٹھے صرف اس لئے عمر رسیدہ ہوجاتی ہیں کہ والدین ان کے جہیز کا بندوبست نہیں کر پاتے ۔والدین کی ساری عمر بچیوں کے جہیز کا بندوبست کرتے گزر جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں شادی پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں انیلہ محمود ، اسما غنی، رابعہ عامر ، یاسمین نثار ، روبینہ نثا، روبینہ آصف ، نسرین منیراور شاہینہ نے شرکت کی۔اس موقع پر 30 مستحق خاندانوں میں شادی پیکیج تقسیم کر دئیے گئے ۔شادی پیکیج میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیا قرآن پاک، دولہا اور دلہن کے فینسی و عام استعمال کے سلے ہوئے کپڑے ،کچن میں استعمال کی اشیا، ڈنر سیٹ، ٹرنک واٹر کولر،جیولری،بیگ،جوتے اور دیگر روز مرہ ضرورت کی چیزیں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں