پیاز، چکن مہنگے، ٹماٹر، آلو سستے: مارکیٹ میں سبزیاں زائد قیمتوں پر فروخت

پیاز، چکن مہنگے، ٹماٹر، آلو سستے: مارکیٹ میں سبزیاں زائد قیمتوں پر فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزیوں، برائلر گوشت اور انڈوں کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کی خریداری عوام کی جیب پر مسلسل بوجھ ہے، روزانہ سالن روٹی کے لئے کئی لال نوٹ چاہئیں ۔پیاز کا سرکاری نرخ 2روپے اضافے سے 135 روپے کلو مقرر ہوا۔

مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ٹماٹر کا نرخ 10 روپے کمی سے 85 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر بدستور 120 روپے کلو فروخت ہو ا ۔آلو کا نرخ 4 روپے کمی سے 78 روپے کلو مقرر ہوا اور مارکیٹ میں آلو 90 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ لہسن کا سرکاری نرخ بدستور 540 روپے رہا جبکہ مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک فروخت ہو ا۔ادرک چائنہ کا سرکاری ریٹ 585 روپے رہا لیکن مارکیٹ میں 800 روپے کلو تک بیچی گئی۔لیموں چائنہ مارکیٹ میں 800روپے کلو تک رہا ۔بند گوبھی بدستور 200اورپھول گوبھی 120 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ٹینڈے 250 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔ چکن کے نرخ 3 روپے اضافے سے 594 روپے کلو مقرر ہوئے جبکہ فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے ہونے سے 305 روپے درجن ہو گئے۔ شہریوں کا کہنا تھا انتظامی ذمہ داران مہنگائی پر توجہ دیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق موسم سرما کی سبزیاں آنے تک مارکیٹ میں کسی بڑے ریلیف کا امکان نہیں ۔تاہم برائلر اور انڈوں کے نرخ میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں