سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کا فیصلہ

سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن(پی ٹی ٹیچرز)کا کیڈر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نئے ممکنہ سروس رولز میں فزیکل ٹیچرز کو ای ایس ٹی جنرل میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔

سرکاری سکولوں میں سپورٹس نہ ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیا۔ کئی سال سے سرکاری سکولوں سے اچھے کھلاڑی نہیں نکل رہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کیا گیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں