بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)بغیر ہیلمٹ تمام ملازمین کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند کر دیا گیا۔
کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار ٹریفک دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا،روڈ پر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ ٹریفک اہلکار نظر آیا تو چالان کیساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایس پیز اور سرکل افسران کو خود کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پر زیروٹالرنس پالیسی ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں، موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کے لئے آنے والوں کے لئے بھی ہیلمٹ لازمی ہے۔