ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا ماسٹر پلان پھر ریوائز کرنیکا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے سٹی منصوبے کا ماسٹر پلان ایک بار پھر ریوائز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، منصوبے کا ماسٹر پلان اصلاحاتی بنیادوں پر ریوائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے میں ایجوکیشنل، ہیلتھ ایجوکیشنل سائٹ کا اضافہ کیا جائے گا، تین مرلہ پر مشتمل خصوصی بلاک کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے حکام نے اتھارٹی کو ایجنڈا پیش کردیا ہے تاہم گورننگ باڈی نے مزید مؤثر پلاننگ کرکے دوبارہ ایجنڈا پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایل ڈی اے سٹی میں ایجوکیشنل سائٹ کے لئے 221 کنال رکھنے کی تجویز دی گئی۔