توہین عدالت کی درخواست ڈی سی، اے سی اوکاڑہ کونوٹس

توہین عدالت کی درخواست  ڈی سی، اے سی اوکاڑہ کونوٹس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ فرخ عتیق اور اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ارباب ابراہیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے اوکاڑہ بلدیہ کے دکاندار عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی، مئوقف اختیار کیا گیاکہ لاہور ہائیکورٹ نے 29 جولائی کو اوکاڑہ بلدیہ کی 362 دکانوں کی نیلامی معطل کی جس میں درخواست گزار کی دکان بھی شامل تھی تاہم درخواست گزار کے رجوع کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے 16اگست کو درخواست گزار کی دکانوں کی حدتک بھی حکم امتناعی جار ی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں