5 گرانفروش گرفتار،5 لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ضلعی انتظامیہ کی منافع خوری پر کارروائیاں جاری رہیں۔ 24 گھنٹوں میں 415 مقامات کی چیکنگ،11 مقدمات کا اندراج، 5 گرفتاریاں اور 125 خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ۔
ڈی سی موسیٰ رضا نے کہا گراں فروشی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ۔