ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس

ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس

لاہور (سیاسی نمائندہ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کے تحت جاری منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ، ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کے اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ منصوبوں کی اسمارٹ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں