نادرا کی شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

نادرا کی شہریوں کو جعلسازوں  سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

لاہور(سٹی رپورٹر)نادرانے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کر دی۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز سے خبردار رہیں کیونکہ کچھ فراڈیئے جعلسازی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔یہ عناصر شہریوں کو نادرا سے متعلق خدمات میں معاونت کا جھانسہ دے کر ان کی شناختی معلومات اور فنگرپرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں