6سو کنال اراضی کا انتقال ایل ڈی اے کے نام نہ ہوسکا

6سو کنال اراضی کا انتقال ایل ڈی اے کے نام نہ ہوسکا

لاہور(شیخ زین العابدین)محکمہ مال کی طرف سے جوہر ٹاؤن کی چھ سو کنال اراضی کا انتقال بحق ایل ڈی اے نہ ہوا،جوہر ٹاؤن اراضی کا مسئلہ حل نہ ہونے سے ایلوکیشن کمیٹی کی میٹنگ بھی التوا کا شکار ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے بعد دیگر سکیموں کے ریکارڈ کے انتقال پر بھی ایل ڈی اے اور محکمہ مال میں ڈیڈ لاک پیدا ہوچکا ہے ، جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، چائنہ سکیم ،گلشن راوی ریکارڈ سفٹنگ میں دو ادارے آمنے سامنے آگئے۔ ریکارڈ سفٹنگ کے لیے جوہر ٹاؤن کی 3200 ایکڑ اراضی کا انتقال بحق ایل ڈی اے ہونا ہے، اراضی کا انتقال نہ ہونے سے جوہر ٹاؤن کی آنے والی درخواستیں حل کی منتظر ہیں، محکمہ مال کی طرف سے جوہر ٹاؤن کی چھ سو کنال اراضی کا انتقال بحق ایل ڈی اے نہ ہوا، چھ سو کنال اراضی کے پیسے غیر قانونی طور پر الاٹیوں سے وصول ہونے لگے۔ ایل ڈی اے کا شعبہ ہاؤسنگ زائد ایریا کا چالان بنا کر درخواست گزاروں سے پیسے وصول کر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں